قصور میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ‘ کسان جاں بحق

قصور ( نمائندہ نوائے وقت )شمس آباد میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے محنت کش کسان جاں بحق ہو گیا۔شمس آباد چونیاں کا رہائشی مسعود احمد موٹر سائیکل پر اپنی بیوی کے ساتھ ہسپتال سے واپس گھر آرہا تھا تو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر میاں بیوی کو روک کر لوٹنا شروع کر دیا۔اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے ملک مسعود نامی کسان کو بیوی کے سامنے شدید زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچنے سے پہلے راستے میں دم توڑ گیا جبکہ ڈاکو  فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقتول کے کزن مقصود احمد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایس ایچ او عابد محمود نے موقف اختیار کیا ہے یہ ڈکیتی نہیں دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...