میران شاہ(نیٹ نیوز) شمالی وزیرستان میں جرگے نے قتل کے ملزم کا گھر جلانے کا فیصلہ دیدیا، ڈنڈا بردار ہجوم گھر جلانے پہنچ گیا۔ ڈنڈا بردار لشکر نے ملزم کے گھر پر دھاوا بول کر چھت کو آگ لگانے کی کوشش کی اور سولر پینل کو بھی توڑ دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واردات ناکام بنا دی، پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے متعلقہ گھر کی چھت پر دو ٹائرز جلائے۔اتمانزئی قبائلی جرگے نے لشکر تشکیل دے کر قاتل کا گھر مسمار کرنیکا اعلان کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کی جانب سے انسپکٹر جنرل (آئی جی) آپریشنز کو بھیجی رپورٹ کے مطابق ملزم نے بھائی اور بھابھی کو رقم کے تنازعے پر قتل کیا تھا، جس کی ایف آئی آر درج کر لی گئی تھی، اس کے باوجود جرگہ نے 3 ستمبر کو عبداللّٰہ کا گھر گرانے کا اعلان کیا۔
شمالی وزیرستان میں جرگہ‘ ملزم کا گھرجلانے کا فیصلہ
Sep 05, 2023