کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کی بازیابی سے متعلق درخواست پر فریقین کو نوٹس جار ی کردیئے ۔سندھ ہائیکورٹ میں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا بلال شاہ کو 26 اگست کو نامعلوم افراد مین کورنگی روڈ سے اغوا کر کے لئے گئے۔ میرے بیٹے کیخلاف کوئی کیس نہیں۔ میرے شوہر بلال شاہ ایک ہفتہ قبل لندن سے کراچی پہنچے تھے۔ بلال شاہ اپنی ماں سے ملاقات کے بعد گھر سے نکلے تو انہیں مین کورنگی روڈ سے اغوا کر لیا گیا۔ ڈیفنس تھانے میں درخواست بھجوادی، پولیس تاحال بازیاب نہیں کرواسکی۔
حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کی بازیابی سے متعلق درخواست پر فریقین کو نوٹس جار ی
Sep 05, 2023