اسلام آباد (صلاح الدین خان )پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر رانا رفاقت علی خان نے کہا ہے آصف علی زرداری کی دور اندیش سیاسی سماجی سوجھ بوجھ کے تحت پی ڈی ایم وجود میں آئی انہوں نے سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر مضبوط کرکے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا وہ آئین و جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں الیکشن 90 نہیں60 دن میں ہونے چاہیں پیپلز پارٹی انتخابات لڑ نے کے لیئے متحد اور تیار ہے۔ نوائے وقت سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے جو بویا ہے وہ الیکشن میں کاٹیں گی۔ بلاول بھٹوزرداری آئندہ وزیر اعظم ہوں گے پیپلز پارٹی بھاری واحد اکثریتی جماعت کی حیثیت سے ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی ، عوام کے بجلی پٹرول گیس، آٹا چینی ،کے مسائل حل کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی مہنگائی کے ہاتوں ملک کا ہر طبقہ پریشان ہے ، بلاول بھٹو کی بہترین خارجہ پالیسی کی بدولت دیگر ممالک سے اچھے دوستانہ تعلقات ہیںرانا رفاقت علی خان نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے چار سالہ دور میں سعودی عرب ، چین ، ایران ۔ ملائشیاء ، یو اے ای اور قطر پاکستان سے خفا تھے ،وزیر خارجہ کی حیثیت سے صرف سولہ ماہ میں بلاول بھٹونے خارجہ پالیسی کا رخ موڑتے ہوئے تمام ممالک کیساتھ تعلقات بحال کر دئے۔
پیپلزپارٹی الیکشن میں ملک بھر سے کامیابی حاصل کریگی،رانا رفاقت
Sep 05, 2023