دہشت گردی کیس، علی وزیر 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) انسداد دہشت گری کی عدالت نے  تھانہ بارہ کہو دہشت گردی کیس میں پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پولیس کے حوالے کر دیا ہے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج راجا جواد عباس نے کی توملزم علی وزیر کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا  پراسیکیوٹر نے عدالت سے ملزم کے دو ہفتے ریمانڈ کی استدعا کی  انہوں نے عدالت میں مقدمے کی ایف آئی آر کا متن پڑھتے ہوئے کہا کہ علی وزیر کا پہلا ریمانڈ ہے، دہشت گردوں کو جو مالی معاونت ہوئی اس سے متعلق تفتیش کرنی ہے، پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت میں علی وزیر کے خلاف درج ایف آئی آر کا متن پڑھا گیا۔بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 3 دن کے لیے پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...