فرانس کے تعلیمی اداروں میں عبایہ پر پابندی نافذالعمل

پیرس (نوائے وقت رپورٹ) فرانس کے تعلیمی اداروں میں عبایہ پر پابندی نافذالعمل ہوگئی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی وزیرتعلیم کا کہنا ہے کہ عبایہ پر پابندی کے معاملے پر 500 سے زائد سکولوں پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 513 سکولوں میں ممکنہ طورپر قانون کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے۔ فرانسیسی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ عبایہ  پابندی کے قانون پر عملدرآمد کیلئے تربت یافتہ انسپکٹرز کو رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ فرانس میں سکولوں میں عبایہ پہننے پر پابندی کا اعلان گزشتہ ماہ کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن