جموں‘ سری نگر(کے پی آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی فورسز نے دو کشمیری نوجوانوں توصیف رمضان بٹ،اورمعین امین بٹ کر گرفتار کر لیا ہے ۔بھارتی فوج کی 52راشٹریہ رائفلز اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے ضلع کے علاقے شرکواڑہ میں بس اسٹاپ پر کارروائی کرتے ہوئے توصیف رمضان بٹ،اورمعین امین بٹ کو گرفتار کیا ان کے خلاف عسکریت پسندی کے الزام میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ ( یو اے پی اے ) کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔جبکہ ضلع سانبا میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار اپنے کیمپ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت انجینئرنگ سکواڈ کے25سالہ دیپک پانڈے کے طور پر ہوئی ہے۔دوسری جانبضلع رام بن میں ایک سڑک حادثے میں تین خواتین قیدی اور بھارتی پولیس کے کم از کم 17اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔حادثہ ضلع رام میں ٹی 2 ٹنل ماروگ کے قریب پیش آیا۔ پولیس کی گاڑی بھارتی فوج کی ایک گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین قیدی خواتین اور سترہ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا کہ پاکستان کی حمایت کشمیری عوام کے لیے ہمیشہ طاقت کا باعث ہے اور اس سے حق خود ارادیت کی جدوجہد کو نئی تحریک ملے گی۔ سرینگر میں جاری ایک بیان میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا اور کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
مقبوضہ کشمیر: محاصرے، تلاشی کارروائیاںجاری، مزید 2نوجوان گرفتار
Sep 05, 2023