نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی فوج میں ایک کے بعد ایک کرپشن سکینڈل سامنے آ گیا۔ ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل نے اپنی ہی فوج کو اربوں روپے کا چونا لگا دیا۔ کرنل نے جعلی دستخطوں اور رسیدوں کے ذریعے تین برس میں 6 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کی۔ سرکاری فرائض کی انجام دہی کیلئے 150 سے زائد گاڑیوں کو صرف کاغذات پر کرائے پر لیا گیا۔ ابتدائی انکوائری رپورٹ کے مطابق پاکستان کے خلاف جاسوسی کو ہتھیار بنا کر بھارتی فوج میں وسیع پیمانے پر کرپشن جاری ہے۔