رضوانہ تشدد کیس، جج کی اہلیہ سومیہ کی ضمانت منظور‘ رہائی کا حکم

Sep 05, 2023

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) رضوانہ تشدد کیس کی ملزمہ سول جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج  محمد ہارون نے کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کے کیس میں ملزمہ سومیہ عاصم کی ضمانت بعد از گرفتاری درخواست کی سماعت کی۔ فریقین وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ رضوانہ کے والدین بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے سول جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کی رضوانہ پر تشدد کیس میں  ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ او ایس ڈی جج عاصم ایف آئی اے جے آئی ٹی کے سامنے تا حال پیش نہیں ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں