تیل برآمد کرنے کیلئے اوگرا سے اجازت لینا پڑے گی، کسٹمز بانڈز پالیسی گائیڈ لائنز نوٹیفیکیشن

اسلام آباد(آئی این پی) پٹرولیم ڈویژن نے کسٹمز بانڈز پالیسی گائیڈ لائنزکا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،دستاویز میں کہا گیا کہ عالمی خریدار تیل خرید کر پاکستان کی بندرگاہوں کے قریب ذخیرہ کر سکیں گے،بین الاقوامی کمپنیوں کو پاکستان میںایک ذیلی کمپنی قائم کرنا ہوگی،یہ تیل ریفائنریوں اور تیل کمپنیوں کو فروخت کیا جائے گا،تیل کمپنیاں پاکستانی روپے میں بھی ادائیگیاں کرسکیں گی،تیل کی خریدوفروخت میں  حکومت کو کو ئی ضمانت نہیں دینا پڑے گی،دستاویز کے مطابق اسٹور کیا ہوا تیل اوگرا کی لائسنس یافتہ کمپنیوں کو فراہم کیا جاسکے گا،پاکستانی بندرگاہوں میں اسٹور کیا ہوا تیل دوبارہ برآمد بھی کیا جاسکے گا،تیل برآمدکرنے کیلئے اوگرا سے اجازت لینا پڑے گی۔

ای پیپر دی نیشن