توہین قرآن و رسالت: سیشن جج پنڈی کی 4 مجرموں کو سزائے موت‘ عمر قید کی سزا

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی احسن محمود ملک نے توہین رسالت و توہین قرآن کے مقدمہ میں نامزد 4مجرموں کو موت کی سزا سنا دی۔  عدالت نے چاروں مجرموں کو عمر قید اور1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنانے کے ساتھ مجموعی طور پر28سال قید کی سزا بھی سنا دی۔  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے راولپنڈی کے رہائشی عمر نواز کی درخواست پر گزشتہ سال12 ستمبر کو تعزیرات پاکستان کی دفعات295-C، 295-B،295-A ، 109اور 34کے علاوہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016ء کی دفعہ11کے تحت مقدمہ نمبر 89درج کیا تھا جس میں ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے ’’fraja99920‘‘ کے نام سے ایک واٹس ایپ گروپ بنایا اور اس گروپ کو توہین آمیز گروپوں کے ساتھ منسلک کر کے توہین رسالت اور توہین قرآن پر مبنی قابل اعتراض مواد شیئر کیا۔ مقدمہ کے اندراج کے بعد بلاسفیمی یونٹ کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر سلیمان اعوان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے تمام معاملے کی مکمل تحقیقات اور واٹس ایپ فرانزک سمیت مختلف پہلوئوں سے جانچ پڑتال کے بعد ملزمان کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔ گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے 23سالہ فیضان رزاق،27سالہ محمد رضوان،24سالہ وزیر گل اور27سالہ محمد امین رئیس کو 295-Cکے تحت سزائے موت اور1لاکھ روپے فی کس جرمانہ کی سزا سنا دی۔ عدم ادائیگی جرمانہ پر چاروں مجرموں کو مزید6،6 ماہ قید بھگتنا ہو گی۔ عدالت نے295-Bکا جرم ثابت ہونے پر چاروں مجرموں کو عمر قید کی سزا اور پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ کی دفعہ11کے تحت الزام ثابت ہونے پر7،7سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔ عدالت نے پانچویں شریک مجرم 24سالہ عثمان لیاقت کو پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ کی دفعہ11کے تحت 7سال قید سخت اور1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، عدالت نے مجرم کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382-B کا فائدہ بھی دیا ہے جس کے تحت ملزم کا عرصہ حوالات سزا سے منہا تصور ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...