قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب 136 ارب کے منصوبوں کی منظوری کا امکان

Sep 05, 2023

اسلام آباد (نیٹ نیوز) قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گی۔ اجلاس میں 136 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں صحت عامہ اور گورننس کے منصوبوں کیلئے رقوم جاری کرنے پر غور ہو گا۔ فزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ کے منصوبے بھی زیر بحث آئیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں وفاقی گورننس کی بہتری کے منصوبے بھی شامل ہوں گے۔ متعلقہ محکموں اور اداروں کی جانب سے فنڈز کی ڈیمانڈ کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزیدخبریں