وزیر قانون کی الیکشن امور پرملاقات، فیصلے آئین کے مطابق ہونے چاہئیں : صدر

Sep 05, 2023

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نگران وفاقی وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم نے یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے کل کے اس بیان کو سراہا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ نگران حکومت اس معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی پاسداری کرے گی۔ صدر مملکت نے آئین کی بالادستی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے آئین کی روح کے مطابق ہونے چاہئیں۔

مزیدخبریں