اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ بار چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کیلئے الوداعی عشائیہ دے گی۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار کا الوداعی عشائیہ 13ستمبر کو دیا جائے گا۔ سپریم کورٹ بار کی طرف سے سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ پر عشائیہ دینے کی روایت ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہونگے۔ نامزد چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر 2023ء کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کیلئے سپریم کورٹ بار کا الوداعی عشائیہ 13 ستمبر کو ہوگا
Sep 05, 2023