گوادر: پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2افسر، ایک اہلکار شہید

اسلام آباد+ گوادر (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی+ خبرنگار+نوائے وقت رپورٹ)گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے دو افسران اور ایک جوان شہید ہو گئے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا، ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ترجمان پاک بحریہ کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے گوادر میں نیوی ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور جوان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔   صدر عارف علوی کا گوادر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا ہے ،صدر مملکت کا ہیلی کاپٹر حادثے میں نیوی کے افسران اور جوان کی شہادت پر گہرے  دکھ کا اظہار کیا ،صدر مملکت  نے شہداء کیلئے بلندی درجات کی دعا کی ، وطن کیلئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیاصدر مملکت کا شہداء کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی ، صبر جمیل کی دعاکی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویزاشرف نے بھی گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرکو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ہیلی کاپٹر حادثے پردکھ ، افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی حادثے میں شہید ہونے والے نیوی اہلکاروں کے درجات بلند کرے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ مادر وطن کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔ فرائض کی ادائیگی کے دوران شہد ہونے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی گوادر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے نیوی افسران اور اہلکار کیلئے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے افسوس کا اظہار کیا ہے نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ  فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر بے حد افسوس ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ شہید ہونے والے جوان اور افسران کے درجات بلند فرمائے۔ قوم کے یہ بیٹے قوم کا فخر ہیں۔ اللہ ان کے خاندانوں کو صبرجمیل اور اجر عطا فرمائے۔ پاکستان  مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے گوادر میں ہیلی کاپٹر حادثے پر شدید افسوس اور دو افسروں اور ایک جوان کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ شہداء کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ سابق وزیراعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔  بلاول بھٹو زرداری شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس کیا۔ آصف علی زرداری کا پاک بحریہ کے افسران اور جوان کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔ آصف علی زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...