کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت منظور کرلی ہے ۔احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے آغا سراج درانی کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے آغا سراج درانی کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے 2 ستمبر کو آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ آغا سراج درانی عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ نے آغا سراج درانی کے گھر کو سب جیل قرار دے رکھا ہے۔