میانوالی+سرگودھا (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) نواحی علاقہ کمرمشانی میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی واردات ہوئی۔ ایک شخص اور اس کی بھتیجی کو افغان خانہ بدوشوں نے قتل کر دیا۔ مبینہ طور پر دس سال قبل نصیر نامی شخص نے افغانیوں کی لڑکی اغوا کر کے شادی کی تھی۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔