سموگ تدارک کیس‘ ایڈیشنل ڈی جی پارکس کو درختوں کی کٹائی فوری روکنے کا حکم

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیس میں عدالتی احکامات کے باوجود درختوں کی کٹائی کرنے پر ایڈیشنل ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچرل اتھارٹی کو فوری طور پر کام سے روکنے کا حکم دے دیا۔ ایل ڈی اے کے قانونی مشیر نے عدالت کو اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ چھوٹے ملازمین کیخلاف کی گئی کاروائی ختم کی جائے، اب صرف بڑوں کیخلاف ہی کارروائی ہوگی۔ عدالت نے ایل ڈی اے سے ماحولیاتی ماہرین کی آراء پر مشتمل رپورٹ طلب کرلی۔

ای پیپر دی نیشن