فیصل آباد: جعلی ادویات کی تیاری پر مینوفیکچرنگ یونٹ سیل‘ 3 افراد گرفتار

Sep 05, 2023

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ڈرگ سکواڈنے غیر قانونی طریقے سے جعلی ادویات کی تیاری پر مینوفیکچرنگ یونٹ سیل اور موقع سے تین افراد کو گرفتار کرنے کے علاوہ بڑی مقدار میں مختلف فرمز کی تیار کردہ ادویات ضبط کرلیں۔ چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب کی ہدایات پر ڈرگ انسپکٹرز نے مشترکہ طور پر عیدگاہ روڈ نوابانوالہ میں یونٹ پر چھاپہ مارا تو وہاں مختلف فارماسیوٹیکل فرمز کی ادویات تیار کی جارہی تھیں۔موقع سے پیراسیٹامول، بروفن، فروسامائیڈ، ملٹی وٹامنز سمیت دیگر ادویات قبضہ میں لے لیں جو افغانستان کے مختلف شہروں میں براستہ پشاورسپلائی کرنے کا پروگرام تھا۔

مزیدخبریں