لاہور( این این آئی) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے،دریائے جہلم ،چناب ،راوی اور سندھ میں پانی معمول کی سطح پر ہے ۔ترجمان کے مطابق دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام کے علاوہ پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے۔ستلج میں ہیڈ اسلام کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ،ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کی آمد 62474 اور اخراج 60244 کیوسک ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔کیمپس میں مقیم شہریوں کو کھانا ادوایات اور دیگر اشیا ئے ضروریات فراہم کی جا رہی ہیں ۔