عوام خودکشیوں پر مجبور‘ تمام تنظیمیں احتجاج کا حصہ بنیں:مخدوم سید احمد محمود

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر، سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے جنوبی پنجاب کی تمام پارٹی تنظیموں کو بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات میں ظالمانہ اضافے کیخلاف احتجاج کیلئے ہدایات جاری کرتے  کہا ہے کہ بجلی،گیس، پیٹرولیم مصنوعات اور روز مرہ استعمال کی اشیاء  سمیت جان بچانے والی میڈیسن کی قیمتوں میں ہوشرباء  اضافہ کی وجہ سے لوگ گھریلو بجٹ پورا نہ کر سکنے کی وجہ سے سخت پریشان ہو کر اجتماعی خودکشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا تمام پارٹی تنظیمیں کارکن اپنے اپنے سٹی ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر بھرپور احتجاج کریں اور اپنے اس احتجاج میں وکلاء  سول سوسائٹی اور میڈیا تنظیموں و نمائندے عوام کی آواز بنیں اور احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔تمام پارٹی تنظیموں بشمول الائیڈز ونگزاپنے احتجاج کی مکمل رپورٹ اور میڈیا کوریج صوبائی سیکرٹریٹ مخدوم ہاؤس ماڈل ٹاون لاہور بھیجیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...