ٹیم ورک اور فیڈ بیک کے بغیر کوئی کامیابی ممکن نہیں، ای ڈی پروفیسر آصف بشیر کی گفتگو

لاہو(نیوز رپورٹر)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں نئے تعینات ہونے والے ایگزیکٹوڈائریکٹر ومعروف نیورو سرجن پروفیسر آصف بشیر اور سابق ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم کے اعزاز میں ہیلتھ پروفیشنلزکی جانب سے مشترکہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسر صاحبان، ڈاکٹرز،نرسزاور پاکستان ہیلتھ سپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر رانا پرویز سمیت دیگر ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر پروفیسر آصف بشیر نے اپنے ابتدائی کلمات میں پی آئی این ایس میں ڈے کئیر سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا تو ہال میں موجود خواتین نے خوشی کا اظہار کیا اور تالیاں بجائیں۔ای ڈی نے کہا کہ کوئی بھی کام ٹیم ورک کے بغیر احسن طریقے سے سر انجام نہیں پاتا اور نہ ہی کوئی کامیابی ممکن ہوتی ہے ۔پروفیسر آصف بشیر نے سابق ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم کی انتظامی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی قابل ایڈمنسٹریٹر تھے،ا اس موقع پر ڈاکٹر خالد بن اسلم نے تمام فیکلٹی ممبران، انتظامی ڈاکٹرز اور ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ دوران تعیناتی تمام ملازمین نے بھرپور تعاون کیااور وہ یہاں سے خوشگوار یادیں لے کر جا رہے ہیں۔ڈاکٹر خالد بن اسلم نے مزید کہا کہ پنز کی ترقی کے لئے سب ملازمین کو انتہائی فرض شناسی، پیشہ وارانہ لگن کے ساتھ محنت جاری رکھنا ہوگی ۔پروفیسر جودت سلیم نے کہا کہ پروفیسر صاحبان،نوجوان ڈاکٹرز کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ مریضوں کی کونسلنگ بھی کیا کریں ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...