ملکی تحفظ کیلئے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ یقینی بنایا جائے‘اسماعیل شجاع آبادی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام تاریخی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس وحدت روڈ کرکٹ گراؤنڈ کی تیاری کے سلسلے میں مختلف مقامات پر ختم نبوت کانفرنسز، سیمینارز، دروس ختم نبوت سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، ڈاکٹر عبدالواحد قریشی، مولانا علیم الدین شاکر،پیرمیاں محمدرضوان نفیس، ،مولانا محمداشرف گجر،مولانا محبوب الحسن طاہر قمر، قاری خالد محمود اسلام اورملک عزیز کا تحفظ اسی صورت میں ممکن ہے کہ اسکی بنیاد عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔مقررین نے کہا  فتنہ قادیانیت کیخلاف ہر سطح پر کام ضروری ہے۔ اسلام پسند و محب وطن افراد فتنہ قادیانیت  کیخلاف متحد ہوجائیں ۔علماء نے کہا تحفظ ختم نبوت کانفرنس وحدت روڈ ان حالات میں امت مسلمہ کی رہنمائی اور ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کا ذریعہ بنے گی تمام علماء  اور کارکنان اس کی تیاری بھرپور انداز میں کریں۔

ای پیپر دی نیشن