این آر او نہ دینے کا راگ الاپنے والا خود این آر او کیلئے منتیں کر رہا :رانا تنویر حسین

Sep 05, 2023

 فیروز والہ( نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی   اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے عمران نیازی کو این آر او دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بشریٰ بی بی کی دوست ملک کی شخصیت کے ساتھ ملاقات بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ھے این آر او نہ دینے کا راگ الاپنے والا خود این آر او کے لیے منتیں کر رہاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی کیمپ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ مہنگائی بجلی اور پڑولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے ذمہ دار وہ ہیں جو لاڈلے کو لیکر آئے تھے اقتدار کے 16ماہ میں میاں شہباز شریف نے کمزور معیشت کو سہارا دیا اور پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ۔ پاک افواج ملکی سالمیت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں مگر افسوس عمران نیازی نے پاک فوج جیسے دفاعی ادارے کو بھی کمزور اور تقسیم کرنے کی کوشش کی اور 9مئی کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دفاعی اداروں اور فوجی تنصیبات پر حملے کروائے۔

مزیدخبریں