عافیہ صدیقی کامقدمہ بین الاقوامی عدالت میں لڑا جائے:ابتسام الٰہی ظہیر

Sep 05, 2023

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )قرآن وسنہ موومنٹ پاکستان کے چیئرمین علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا   کہ ہماری مظلوم بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی  کی رہائی کیلئے کسی بھی حکمران نے صحیح طور پرانٹرنیشنل لیول پر آواز کو نہیں اٹھایا۔ دنیا بھر میں حقوق انسانی کی تنظیمیں اور ادارے موجود ہیں لیکن پاکستان کی مظلوم بیٹی کسی کی توجہ حاصل نہیں کرسکی۔ حالیہ ایام میں برادر سینیٹر مشتاق اور بین الاقوامی سطح کے وکیل کلائیو سمتھ کی ڈاکٹر عافیہ کی بازیابی کیلئے کی جانے والی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا حکمرانان وقت کو بھی انٹرنیشنل لیول پر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا مقدمہ لڑنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹر مشتاق اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کے دوران کیا۔ 

مزیدخبریں