ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کی اقلیتی کمیونٹی کے عہدیداران کیساتھ ملاقات

 فیروز والہ( نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ بھر میں اقلیتی کمیونٹی کے عہدیداران کے ساتھ خصوصی میٹنگ اور میثاق سینٹر کے بارے میں آگاہی آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میثاق سینٹر کے بارے میں آگاہی میں ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت نے تمام اقلیتی کمیونٹی جس میں کرسچن,ہندو اور سکھ مذہب کے عہدیداران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی اور میثاق سینٹر کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اقلیتوں کی سہولت کیلئے میثاق سینٹر میں اقلیتی پولیس ملازمین سٹاف کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس سینٹر میں اقلیتی کمیونٹی کے افراد جو جو سہولیات لے سکیں گے۔ان کے بارے میں بتایا گیا۔ پولیس خدمت میں دئیے جانے والے تمام سہولیات اقلیتی کمیونٹی اس سینٹر سے حاصل کر سکیں گے۔ ان کے تمام مسائل کو سپیشل ٹرینیڈ شدہ سٹاف ہر سطح پر اچھے طریقے سے حل کروائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...