لاہور(خبرنگار)حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے 980 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کی تیاریاں۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے دربار حضرت داتا گنج بخش کا تفصیلی دورہ کیا اور تیاریوں کو حتمی شکل دی۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر داتا دربار اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی واثق عباس ہرل نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی۔داتا دربار عرس کی تقریبات 5 سے 7 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ ڈی سی لاہور کی ہدایت عرس مبارک کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز مزار پر چادر پوشی سے ہو گا اور داتا صاحب عرس کی تین روزہ تقریبات کے لیے مربوط سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا نہ صرف عرس مبارک پر آنے والے زائرین کے لئے لائٹنگ اور پارکنگ کا بہترین انتظام کیا گیا ہے بلکہ سول ڈیفنس اہلکار، پولیس کے ساتھ ملکر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ تین شفٹوں میں350 ورکرز اور مشنری کے ساتھ صفائی کو یقینی بنائے گا۔
ڈی سی لاہورکا داتا دربار کا تفصیلی دورہ‘ تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی
Sep 05, 2023