لاہور(خصوصی نامہ نگار)حضرت داتا گنج بخش کے 980 ویں عرس مبارک کے موقع پر آنے والے لاکھوں زائرین کیلئے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے زیر اہتمام دارالعلوم حزب لا حناف میں وی آئی پی مصطفائی لنگر کی تیار یاں مکمل کر لی گئی ہیں۔یہ لنگر5ستمبربروز منگل ،12:30 بجے دوپہر شروع ہو گا،جو7ستمبر بروز جمعرات تک مسلسل جاری رہے گا۔ افتتاح سے قبل اسی مقام پر شا ہِ ہجویر کا نفرنس ہو گی جس میں وطن ِعزیز کے معروف دانشور، مذہبی اسکالرز اور انجمن طلباء اسلام کے سابقین خطاب کریں گے جبکہ زائرین کو مصطفائی لنگر کھلانے کیلئے ملک بھر سے معروف شخصیات لاہور پہنچ رہی ہیں جن میں ڈاکڑز، صحافی، کرکٹرز، وکلا ء ، بزنس مین، سماجی شخصیات، مشائخ عظام اور علمائے کرام،مذہبی اسکالرز، شعرا اور دانشورآئیں گے۔ مصطفائی تحریک پاکستان کے امیر غلام مرتضیٰ سعیدی،المصطفیٰ پاکستا ن کے صدر شیخ محمد طاہر انجم، صدر انجمن تاجران شاہ عالم مارکیٹ حاجی محمد حنیف، صدر انجمن طلباء اسلام پاکستان مبشر حسین حسینی،صاحبزادہ مصطفیٰ اشرف رضوی،صدر پاکستان فلاح پارٹی امانت علی زیب، لاہور بار کونسل کے سابق نا ئب صدر نو شیرواں عادل اور دیگر شخصیات شرکت کریں گی۔مصطفائی لنگر میں شرکت کیلئے آنے والی تمام معزز خواتین کیلئے بھی علیحدہ نشستیں لگا ئی گئی ہیں۔