آئی پی پیز کے معاہدوں کا آڈٹ کرایا جائے: اختر اقبال ڈار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدہ پر عمل نہ کرنے کے باعث پاکستان کو ریکوڈک کی طرز کا بھاری جرمانہ ہو سکتا ہے ایران سے گیس ، تیل، بجلی کے معاہدے کر کے پاکستانی قوم کو اذیت ناک صورتحال سے بچایا جا سکتا ہے مگر نواز ،زرداری اور عمران میں امریکہ کے سامنے کھڑے ہونے کی ہمت نہیں ہے جبکہ بھارت پابندیوں کے باوجود مسلمانوں کو قتل بھی کر رہا ہے اور ایران سمیت دیگر مسلم ممالک کیساتھ تجارتی تعلقات مستحکم کر کے اپنی معیشت کو مضبوط بنائے بیٹھا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیلیفونک گفتگو کرتے کیا۔ اختر ڈار نے کہا کہ آئی پی پیز کے مہنگے ترین منصوبے پاکستان کا معاشی گلا گھونٹ رہے ہیں ۔ آئی پی پیز کے معاہدوں کا آڈٹ کرایا جائے اور تمام معاہدوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں ری شیڈول کیا جائے۔ اور ان پاکستانیوں کے نام سامنے لائے جائیں جنہوں نے غیر ملکی کمپنیوں کے نام پر معاہدے کیے اور پھر آنر شپ تبدیل کرواکر خود ہی پاکستانی عوام کو لوٹ رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن