ٹیکسٹا ئل شعبہ میں صحت اور تحفظ کے معیارات بہتر بنا نے کے عز م کا اعادہ

Sep 05, 2023

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستا ن کی ٹیکسٹا ئل انڈسٹر ی  ملک کیلئے اربوں ڈالر ز کی آمدنی کا ذریعہ ہے ۔اس میں کام کرنے والوںکیلئے صحت اور تحفظ کے معیار ات بہتر بنا نے سے  شعبہ کی پیدا واری صلاحیت اور معاشی ترقی  بڑھے گی اور وابستہ افراد کیمعیار زندگی پر  مثبت اثرا ت مرتب ہونگے ۔ اس ضمن میں ایک پروقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیاجس میں حکومت ، ٹیکسٹائل ، صنعت ، مخیر حضرات ، این جی اوز اور نجی شعبہ سے نمائندگان کی کثیر تعدا د نے شرکت کی اور  ٹیکسٹا ئل شعبہ میں  انسانوں اور جائے کار کے ماحول میں تعلق  اور ہیٹ سٹریس کے حوالے سے صحت اور تحفظ کے معیارات کو بہتر بنا نے کے عز م کا اعادہ کیا ۔ محکمہ لیبر و انسانی وسائل ، حکو مت پنجاب کے سیکرٹری فیصل فرید نے بطور  مہما ن خصو صی   اپنے خطاب  میںکہا آگہی  مہم  جیسے اقدامات سے پاکستا ن میں صحت اور تحفظ کے بین الاقوامی معیارات کو یقینی بنا نے میں مدد ملے گی ۔ اس مہم کو اپنی کامیا بی کیلئے منسٹری آف کامر س اینڈ انڈسٹری ، محکمہ لیبر و انسانی وسائل،سعید احمد اعوان سینٹر فار امپروومنٹ آف ورکنگ کنڈیشن  ، جرمن اکنا مک کا رپوریشن (جی آئی زیڈ)پاکستان ، ٹیکسٹائل انڈسٹر ی سسٹین ابلٹی فارم اور نجی شعبہ کے نما ئندگا ن کی معاونت حا صل ہے ۔

مزیدخبریں