شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے ضلعی نائب صدر چودھری اظہر محمود ورک نے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاست نہیں بلکہ ریاست کی بقاء اور عوامی فلاح کیلئے کام کررہی ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری واحد سیاستدان ہے جس نے عوام سے کئے گئے وعدہ پورے کئے اورسندھ کے بے گھر عوام کو نہ صر ف گھر بنا کردئیے بلکہ انہیں مالکانہ حقوق بھی دلوائیں اس سطح پر روٹی ،کپڑا اور مکان کے نعرہ کوشرمندہ تعبیر کرنے کیلئے پیپلزپارٹی کے اقدامات کو عوام کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے۔