شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری شبیر احمد گادی نے کہا کہ موجودہ ظالمانہ، کرپٹ اور استحصالی نظام کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور اس کاز کی خاطر سرگرم عمل ہے باقی تمام لوگ محض جھوٹے نعرے اور قوم کو گمراہ کر رہے ہیں ان لوگوں نے ہی ملک و قوم کو اندھیروں میں دھکیلا ہے ۔