غریب طبقہ فاقہ کشی ‘ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکا: طارق چودھری

Sep 05, 2023

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن کے صدر الحاج محمد طارق چودھری نے کہا ہے کہ طاقتور اشرافیہ نے پورے پاکستان کو یر غمال بنایا ہوا ہے عوام کی اکثریت دووقت کی روٹی کی محتاج ہے جبکہ حکمران مغل بادشاہوں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں، پورا ملک بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف سراپا احتجاج ہے،غریب اور متوسط طبقہ فاقہ کشی اور خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو رہا ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے حاجی میاں عبدالغفار ،رانامحمد زبیر ودیگر کے ہمراہ صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔

مزیدخبریں