شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) انصاف ویلفیئر ونگ کے صوبائی نائب صدر وسابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بے تحاشہ مہنگائی نے غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل کر دیا ہے اوپر سے بجلی کے بھاری بلوں نے عوام کو ذہنی تنائو کا شکار کردیا ہے اوپر سے گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافہ کر کے قوم کو زندہ درگو ر کردیا گیا ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔
بجلی کے بھاری بلوں نے عوام کو ذہنی تناؤ کا شکار کر دیا: میاں علی بشیر
Sep 05, 2023