ننکانہ: منشیات کیخلاف ضلع بھر میں آگاہی مہم جاری

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق منشیات کیخلاف ضلع ننکانہ صاحب میں آگاہی مہم جاری۔ ڈی پی او صاعد عزیز کی سربراہی میں ننکانہ پولیس کے افسروں نے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے دورے کیے جہاں انہوں نے طلباء و طالبات کو منشیات سے بچائو اور نقصانات کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ تعلیمی اداروں کے سربراہان اور طلباء و طالبات نے ضلعی پولیس کی اس کاوش کو خوب سراہا۔ ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنا ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...