جمبر (نامہ نگار)بجلی کے بلوں میں ہوشربااضافہ ، پٹرول اور چینی مافیا نے عوام کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم کر دی ہے ۔بیرونی دشمن کا مقابلہ ایک متحد قوم ہی کر سکتی ہے۔ گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال، امریکہ اور برطانیہ کا اپنے شہریوں کو سفر کی تنبیہ حیران کن ہے۔ان خیالات کا اظہار ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر مخدوم سید محمد حبیب عرفانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ سندر شریف نے گفتگو کرتے کیا۔