شہباز شریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا: رانا تنویر

Sep 05, 2023

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ صدر عارف علوی اپنے منصب اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے عمران نیازی کو این آر او دینے کی کوشش کر رہے ہیں بشریٰ بی بی کی دوست ملک کی شخصیت کیساتھ ملاقات بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے این آر او نہ دینے کا راگ الاپنے والا خود این آر او کے لیے منتیں کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 138 میں میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، اس موقع پرپیر سید اشرف رسول، طارق محمود ڈوگر، ملک عمران رحمت ڈوگر، خان جہانزیب خان و دیگر موجود تھے۔ سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ سولہ ماہ میں میاں شہباز شریف نے کمزور معیشت کو سہارا دیا اور پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔

مزیدخبریں