نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت) ختم نبوت کانفرنس 10 ستمبر بروز اتوار بعاز نماز عشاء ظفر شادی ہال میں ہوگی کانفرنس کے چیف آرگنائزر مولانا حافظ محمد عثمان ربانی نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے بتایا ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئی ہیں اس میں سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین ‘ محمد جاوید قصوری‘ اوریا مقبول جان‘ مولانا امیر حمزہ ‘ علامہ عطاء اللہ بندیالوی‘ فیاض بشیر قادری ‘ مفتی سعید مجاہد ‘ قاری سیف اللہ شاہ ‘ سید سلمان گیلانی ‘ صابرحسین بھلہ‘ لالہ فاروق مغل‘ مفتی عبدلاحمن عابد سمیت مذہبی سیاسی سماجی شخصیات شرکت کرینگی۔