قصور(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سپیشل مجسٹریٹ عامر گجر نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف ایکشن کرتے ہوئے 43 ہزار سے زائد جرمانہ‘ 5 دکانوں کو سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عامر گجر نے اگست 2023 کے دوران عام مارکیٹوں میں کل 698 مختلف کریانہ سٹوروں، سبزی و پھل اور گوشت کی دکانوں کی چیکنگ کی۔ متعدد دکانوں پر ناجائز منافع خوری پر کارروائی کرتے 43ہزار500 روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ 5دکانوں کو سیل کر دیا۔