شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما و پی پی 135 کے امیدوار چودھری قاسم ریاض گجر نے کہا کہ حکومت موجودہ حالات میں عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کرے کیونکہ غریب عوام دو وقت کی روٹی سے تنگ آچکے ہیں ،بجلی ،گیس ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںہوشرباء اضافہ نے انڈسٹری کا پہیہ جام، معیشت کی تباہ ، کاروباری زندگی مفلوج اور عوام کو زندہ درگور کرکے رکھ دیا ہے۔