کینیڈا، 120 برس قدیم چرچ مسجد میں تبدیل

کینیڈا کے دارالحکومت اٹاوہ میں 120 برس پرانا چرچ خرید کر مسجد میں تبدیل کر دیا گیا۔ 

مسلم کمیونٹی نے سنی سائیڈ ایونیو اور بیئرن اسٹریٹ کے سنگم پر واقع اس تاریخی سینٹ مارگریٹ میری چرچ کی عمارت کو مسجد فاروق اعظم بنا دی اور پہلی اذان دے کر باجماعت نماز ادا کی۔

نئی مسجد کے بانی اور اسلامک سپریم کونسل آف کینیڈا کے چیئرمین بدیع الدین سُہروردی نے امامت کروائی۔مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کے صدر افتخار مرزا نے نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی مسجد کے گردو نواح بسنے والی عیسائی برادری نے ہمیں خوش آمدید کہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چرچ کے مذہبی نشانات، فرنیچر اور مجسمے دوسرے چرچ کو عطیہ کئے جائیں گے۔

اٹاوہ کے پولیس چیف ایرک سٹبز خصوصی طور پر مسجد میں آئے اور مسلم کمیونٹی کو مبارک باد پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن