لاہور(کامرس رپورٹر)چیف کو آرڈینیٹر تاجر دوست سکیم نعیم میر نے کہا ہول سیل اور رٹیل سیکٹر سے ٹیکس وصولی ایک اہم چیلنج ہے جس کو پوری کوشش کر کے حاصل کیا جائیگا۔ ریاست نے تاجروں کو 77 سال بڑے نازو نعم سے پالا ہے۔ ان کے نخرے اٹھائے ہیں اور کوئی تکلیف نہیں دی لیکن اب ریاست ان سے ٹیکس وصولی میں نہایت ہی سنجیدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینٹرل سیکرٹریٹ کا دورہ کرنیوالے رٹیلرز کے اوفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔