پلانٹ فار پاکستان مہم۔ سینئر ڈاکٹروں سے وزرا تک

ہریالی اور درخت بھی زمین پر خدا کی نعمت اور بڑے معالج ہیں اور دنیا میں جس قوم نے اس نعمت کی قدر کی ہے اسے جواب میں زندہ رہنے اور سانس لینے کی دولت سے قدرت نے بھرپور طریقے سے نوازا ہے۔
ہر لمحہ نیا رنگ جما دیتی ہیں شاخیں
ماحول کو کس طرح سجا دیتی ہیں شاخیں
موسمیاتی تبدیلیو ں کے ساتھ آلودگی دنیا بھر میں ایک مسئلہ بن گیا ہے۔ اگرچہ فضا میں آلودگی کی ذمہ داروں میں پاکستان کا کردار نہ ہونے کے برابرہے لیکن زمین پر فضا سانجھی ہے اس لئے دوسروں کی غیر ذمہ داری کی سزا ان کو بھی مل سکتی ہے جو اس آلودگی کے پھیلانے کے زیادہ ذمہ دار نہیں ہیں۔ اچھی بات ہے کہ پاکستان کی گزشتہ حکومتوں کو بھی اس کا کچھ احساس تھا اور موجودہ حکومت بھی اس حوالے سے بہت حساس ہے۔تمام صوبائی حکومتیں مختلف اداروں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر اپنے حصے کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ پنجاب کی حکومت زیادہ مستعد دکھائی دیتی ہے اور حکومتی سطح پرہدایات اور اس حوالے سے بہترین آگاہی مہم کا نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ عام شہری بھی اور مختلف ادارے بھی زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی مہم میں پیش پیش ہیں۔
 اسی حوالے سے حکومت پنجاب کی زیر نگرانی صوبے بھر میں جاری گرین پاکستان اور صاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت جنرل ہسپتال لاہور میں اوپر تلے شجر کاری کے ایک سے زیادہ ایونٹ سامنے آئے پہلے تو پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر کی قیادت میں ممتاز 30میڈیکل ٹیچرز نے لاہور جنرل ہسپتال میں اپنے نام کے پودے لگاکر ہسپتال کے ماحول کوتر و تازہ بنا کر فطرت سے دوستی کا عملی مظاہر ہ کیا ہے۔ سابق نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم، پرو وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمد معین،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج سید اصغر نقی، پرنسپل سمز پروفیسر زہرہ خانم،پروفیسر کرنل (ر) نازلی حمید و دیگر شامل تھے۔پروفیسر الفرید ظفر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی’’ پلانٹ فار پاکستان ‘‘مہم کے تحت پی جی ایم آئی،امیر الدین میڈیکل کالج اور ایل جی ایچ کے احاطہ میں ہر طرف سایہ دار، پھولدار اور پھلدار پودے تسلسل سے لگائے جائیں گے تاکہ علاج معالجے اور میڈیکل کی تعلیم کیلئے آنے والے افراد کو خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔
پروفیسر آغا شبیر علی، پروفیسر غیاث النبی طیب،پروفیسر محمد طیب،پروفیسر محمد فاروق افضل،پروفیسر خضر حیات گوندل،پروفیسر محمد حنیف میاں،پروفیسر محسن ظہیر،پروفیسر اجمل فاروق،پروفیسر ثاقب صدیق، پروفیسر خالد محمود، پروفیسر شہزاد حسین شاہ، پروفیسر حافط عبدالماجد، پروفیسر محمد شاہد، پروفیسر فائقہ سلیم بیگ، پروفیسر عالیہ بشیر، پروفیسر ارم، پروفیسر عظمی حسین، ڈاکٹر علی رزاق،ڈاکٹر عمر اسحاق اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریادحسین پودا لگانے والوں میں شامل تھے۔اس کے چار دن بعد پھر میڈیکل کے بڑے قد کے اور لوگ اسی مقصد کے تحت جمع ہوئے۔۔اس موقع پر ملک کے نامور گائنا کالوجسٹ پروفیسر راشد لطیف اور پی جی ایم آئی کے سابق پرنسپلز پروفیسر فرخ زمان، پروفیسر طارق صلاح الدین،پروفیسر محمد نذیر، پروفیسر غیا ث النبی طیب، پروفیسر خالد محمود کے علاوہ پروفیسر فرید احمد خان،پروفیسر ندرت سہیل،پروفیسر فرح شفیع،پروفیسر فائقہ سلیم، پروفیسر محمد الیاس،پروفیسر ارغمان اسرار مرزا، ڈاکٹر لیلیٰ شفیق،ڈاکٹر عبدالعزیز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریادحسین،ڈاکٹر شبنم محمد علی، ڈاکٹر سائرہ فیاض، ڈاکٹر نادیہ ارشد کے علاوہ لاہور کے مختلف میڈیکل کالجز ہسپتالوں سے تعلق رکھنے والے پروفیسر صاحبان، ڈاکٹرز اور کثیر تعداد میں میڈیکل سٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء نے لاہور جنرل ہسپتال کے سبزہ زار میں اپنے اپنے ناموں کے پودے لگائے اور عہد کیا کہ وہ اس کی نگہداشت میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔: پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر اس موقع پر ایک اچھی تجویر بھی پیش کی اور کہا کہ ماحولیاتی حسن میں اضافے اور موسموں میں توازن کیلئے شجر کاری نا گزیر ہے لہذا ہر پاکستانی کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے حصے کا پودا لگا کر اْس کی دیکھ بھال اور نشوونما میں اپنا کردار اداکرے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ ہر شہری بالخصوص نوجوان مادر وطن کو سر سبز و شاداب رکھنے اور فطرتی حسن کو دوبالا کرنے کیلئے اپنی سالگرہ کے موقع پر پودا لگانا نہ بھولیں اور اپنی سالگرہ کو اس طرح یادگار بناائیں کہ ، ان کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائیں۔شعبہ صحت کے اتنے سینئر لوگوں کو اور مہمیز اس وقت ملی جب محکمہ صحت کی وزارتی قیادت بھی  جنرل ہسپتال پہنچی اور صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے بھی جنرل ہسپتال لاہور میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کو لیڈ کیا۔ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے جنرل ہسپتال میں اکیڈمک کونسل کے ممبران کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔اس موقع پر پرنسپل جنرل ہسپتال لاہور پروفیسر سردار الفرید ظفرمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فریاد حسین ، ممتاز گائناکالوجسٹ پروفیسر ندرت سہیل ، ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس، فیکلٹی و اکیڈمک کونسل کے ممبران موجود تھے۔پرنسپل پروفیسر سردار الفرید ظفر نے اکیڈمک کونسل کے اجلاس کے دوران وزراء صحت کو ادارہ کی کامیابیوں بارے پریزنٹیشن بھی دی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا جنرل ہسپتال میں سالانہ 23 لاکھ سے زائد مریضوں کو علاج و معالجہ کی بہتر سہولیات دی جارہی ہے۔ ایسے ندگی بچانے والے مصروف ہسپتال میں ماحول کو سجانے کے لئے درخت لگانے کی منفرد مہم یقینا دوسرے ہسپتالوں بلکہ تمام اداروں کے لئے اچھی ترغیب بھی ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ درختوں کی شاخین بھی معالج ہی ہیں کیونکہ۔
لے جاتی ہے اک پھول اگر توڑ کے دنیا
 باطن سے نیا پھول اٹھا دیتی ہیں شاخیں

ای پیپر دی نیشن