چونیاں : خود ساختہ مہنگائی کا طوفان ‘ غریب فاقوں پر مجبور 

چونیاں ( نامہ نگارخصوصی) خود ساختہ مہنگائی عروج پر پہنچ گئی، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ، غریب فاقوں پر مجبور ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ مہنگائی کی لہر نے عام آدمی کو شدید متاثر کر دیا، اشیاء خوردنوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ ناجائز منافع خوروں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ پرائس لسٹ کو نظرانداز کر کے من مانے ریٹ وصول کرنا معمول بنا لیاہے۔ روز مرہ کے استعمال کی چیزوں پر منہ مانگی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں جس کے باعث غریبوں کیساتھ ساتھ سفید پوشی کی زندگی گزارنے والے بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔ انتظامیہ دکانداروں کے آگے بے بس نظر آ رہی ہے شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب سے خودساختہ مہنگائی پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن