ڈپٹی کمشنر قصور کی زیر صدارت معذورافراد کی بحالی کے حوالے سے اجلاس

Sep 05, 2024

قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کی زیر صدارت معذور افراد کی بحالی کے حوالے سے اجلاس  ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جعفر چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر قصور صائمہ اقبال قریشی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فیصل ملک، ڈسٹرکٹ آفیسر زکوٰۃ اشفاق احمد خاں، ضلعی فوکل پرسن سپیشل ایجو کیشن نصیر اقبال سندھو، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر این اے رانا، ڈسٹرکٹ آفیسر سکول ایجو کیشن، سول سوسائٹی کے نمائندگان،سپیشل پرسنز سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سپیشل افراد ہمارے لئے بہت اہم ہیں جن کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام اقدامات بروئے کار لائے گی۔ 

مزیدخبریں