شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و امیدوار این اے 115 رانا ممتاز محمود مون خاں نے کہا ہے کہ عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمان مسلم لیگ (ن) ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے، پارٹی صدر نوازشریف نے 2016ء میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا اب بھی ن لیگ پاکستان کو معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا کرے گی اور عوام کو مسائل کے چنگل سے نجات دلائے گی نوازشریف کے تینوں ادوار میں بے لگام مہنگائی کو لگام ڈالی گئی اور عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا، مہنگائی کا اب بھی ن لیگ ہی خاتمہ کرے گی اورعوام کو مثالی ریلیف کی فراہمی یقینی بنائے گی، (ن) لیگ کے تمام ادواراقتدار میں جتنی ترقی ہوئی اسکی گزشتہ 75سالوں میں مثال نہیں ملتی،مسلم لیگ(ن) ملک کی تعمیروترقی وخوشحالی کے ساتھ ساتھ غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑتی آئی ہے اور اب بھی وفاق اور پنجاب کی سطح پر عوامی خدمت کی نئی مثال رقم کی جارہی ہے پارٹی قیادت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور جمہوری اقدار کے فروغ اور ملکی سلامتی و ترقی کی خاطر آئندہ بھی بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی۔
مسلم لیگ (ن)عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہے:رانا ممتاز محمود
Sep 05, 2024