شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی خرم منور منج نے کہا ہے حکمران ملکی اندرونی حالات اپنی نااہلی کے باعث رو ز بروز مزید خراب کر رہے ہیں حکمت سے عاری حکومت ناکامی کی طرف بڑھ رہی ہے، سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے سے حکمرانوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا انہیں اپنا جارحانہ رویہ ترک کرکے جمہوری اقدار کو اپنانا ہوگا ورنہ عوام انہیں جلد اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کریں گے۔
حکمرانوں کی ناہلی کے باعث ملکی حالات خراب ہو رہے ہیں:خرم منور منج
Sep 05, 2024