لاہور(نیوزرپورٹر) وزیراعلی پنجاب کے عزم مطابق خواتین اور بچیوں کیخلاف تشدد کی روک تھام کیلئے’’نیوز اگین‘‘ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بہاولنگر میں نابالغ بچی کے زائد العمر شخص کیساتھ نکاح پر پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی نے پولیس کی مدد سے ایکشن لیتے ہوئے متاثرہ بچی کو ریسکیو کرواکر شیلٹر ہوم میں منتقل کردیا۔چیئر پرسن پی ڈبلیو پی اے حنا پرویز بٹ نے صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے بہاولنگر کا ہنگامی دورہ کیا اور بچی سے ملاقات کی۔
خواتین ، بچیوں کیخلاف تشدد کی روک تھام کیلئے’’نیوز اگین‘‘ مہم کا آغاز
Sep 05, 2024