ڈینگی میڈیکل کیساتھ سماجی مسئلہ ‘ بچاؤ سب کی مشترکہ ذمہ داری: سیمینار

لاہور(نیوزرپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کہا ڈینگی میڈیکل کیساتھ ساتھ ایک سماجی مسئلہ بھی ہے۔ طب سے وابستہ افراد، سول سوسائٹی اور میڈیا معاشرے میں ’’حفظان صحت کے رہنما اصولوں اور صفائی نصف ایمان ہے" سے متعلق شعور و آگاہی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ عوام ان پر عمل پیرا ہو کر نہ صرف بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں بلکہ علاج معالجے پر اٹھنے والے اخرجات کو بھی کم کیا جا سکے۔ وہ لاہور جنرل ہسپتال میں ’’ڈینگی سے بچاؤ سب کی مشترکہ ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کررہے تھے جس کا اہتمام ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ زمرد خورشید نے کیا۔ اس موقع پر صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر حسیب تھند، ہیلتھ پروفیشنلز نرسنگ آفیسرز و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین،زمرد خورشید اور نرسنگ آفیسر صائرہ اسلم نے ڈینگی وائرس کی علامات، احتیاطی تدابیر اور جدید طریقہ علاج بارے شرکاء کو تفصیلاً آگاہ کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن