لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ انتظامی افسران قیمتوں کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لے رہے ہیں اور منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیلئے کوئی رعایت نہیں۔ سبزی و فروٹ منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر بولی کے عمل کی سخت مانیٹرنگ جاری ہے اور سرکاری نرخنامے واضع جگہ آویزاں نہ کرنیوالوں کو جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق شہریوں کو بنیادی سطح تک ریلیف فراہم کرنے کی کاوشیں جاری ہیں۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا مٹر کی قیمت میں 20 روپے کی کمی کی گئی جو کہ 340 سے کم ہو کر 320 روپے ہوئی ہے اور پیاز کی قیمت میں 05 روپے کا اضافہ ہوا ہے جو کہ 140 سے بڑھکر 145 ہوئی۔ آلو کی قیمت 85 روپے برقرار ہے۔ ٹماٹر کی قیمت 100 روپے برقرار ہے اور بینگن کی قیمت 130 روپے مستحکم، کریلا کی قیمت 130 روپے برقرار، اروی 60 روپے برقرار ہے۔ اسی طرح بھنڈی کی قیمت 100 روپے مستحکم ہے اور سبز مرچ کی قیمت 100 روپے برقرار ہے اور ٹینڈے دیسی 180 روپے مستحکم ہے۔ پالک کی قیمت 60 روپے برقرار ہے۔ لہسن دیسی کی قیمت 385 روپے برقرار رہی ہے۔شملہ مرچ کی قیمت میں 05 روپے کی کمی کے بعد 175 سے کم ہو کر 170 ہوئی ہے. ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا سبزیوں کی قیمتوں میں کمی خوش آئند بات ہے۔ شہریوں کو ریلیف فراہم کی تمام تر کاوشیں جاری ہیں۔
پیاز مہنگے ،آلو،ٹماٹر ،ادرک ،لہسن،کی قیمتیں برقرار
Sep 05, 2024